اسلام آباد (وقائع نگار) وزارت سماجی بہبود و خصوصی تعلیم کے فنڈز میں 11 کروڑ 10 لاکھ روپے غبن کرنے والی خاتون ڈپٹی ڈائریکٹر کی بریت کے خلاف ایف آئی اے کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے ملزمہ کو نوٹس جاری کر دئیے۔ فاضل عدالت نے مقدمے کی آئندہ سماعت 22 نومبر تک کیلئے ملتوی کر دی۔ ایف آئی اے کے مقدمے کی سماعت جمعہ کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اقبال حمید الرحمان پر مشتمل سنگل بنچ نے کی۔ عدالتی کارروائی شروع ہوئی تو ایف آئی اے کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل طارق محمود جہانگیری عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ وزارت سماجی بہبود خصوصی تعلیم کے ایک پراجیکٹ توانا پاکستان میں تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر شازیہ مغیث نے غبن کرکے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچایا جس پر شازیہ اور دیگر ملازمین کے خلاف ایف آئی اے نے 22 اگست 2010ء میں مقدمہ درج کرکے 7 اکتوبر 2011ء کو مقدمے کا مکمل چالان بمعہ تفتیشی رپورٹ سپیشل سنٹرل کورٹ راولپنڈی میں پیش کی دوران تفتیش ملزمہ اور دیگر افراد کے خلاف کرپشن کے شواہد اکٹھے کئے گئے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024