اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے گذشتہ روز ایوان صدر میں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ معتبر ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں ملکی سلامتی کے مسائل‘ امن و امان کی صورتحال اور امریکی دھمکیوں کے بعد آل پارٹیز کانفرنس میں ہونے والے فیصلوں پر عملدرآمد پر بھی غور ہوا۔ آرمی چیف نے صدر اور وزیراعظم کو قبائلی علاقوں میں سکیورٹی کی صورتحال کے بارے میں بھی آگاہ کیا اور کہا کہ جن علاقوں میں فوج نے امن قام کیا ہے اور انتہا پسندوں کو ختم کیا ہے وہاں سول انتظامیہ کو موثر کنٹرول کرنا چاہئے۔ ملاقات میں صدر اوباما اور دوسرے امریکی عہدےداروں کی طرف سے پاکستان پر حقانی گروپ سے تعلقات کے الزامات اور ان کے مضمران کا بھی جائزہ لیا گیا۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024