اسلام آباد (چودھری صداقت) کراچی ازخود نوٹس کے تفصیلی فیصلے میں سپریم کورٹ نے سوموٹو ایکشن کا بھی دفاع کیا ہے اور کہا ہے کہ عدالتیں صرف امرائ‘ لینڈ لارڈز کاروباری اشرافیہ اور منہ میں سونے کا چمچہ لیکر پیدا ہونے والوں کیلئے نہیں بنیں بلکہ ان پر غریبوں کا بھی حق ہے اور سوموٹو ایکشن غریب طبقات تک انصاف فراہمی کا بہترین ذریعہ ہے۔ عدالت نے قرار دیا ہے کہ معاشرے کے غریب اور پسے طبقات جو عدالت تک رسائی کے وسائل نہیں رکھتے انہیں ازخود نوٹس کے ذریعے انصاف فراہم کیا جا سکتا ہے۔ فیصلے میں تسلیم کیا گیا ہے کہ ملکی عدالتیں اب تک صرف دولت مند طبقات کو حقوق دلوانے کیلئے ہی استعمال ہوتی رہی ہیں کیونکہ وہ عدالت تک رسائی کے وسائل رکھتے ہیں مگر اب پہلی بار ملک کے کروڑوں نظرانداز کئے گئے غریب اور غیر تعلیم یافتہ افراد کے مقدمات بھی ازخود نوٹس کے ذریعے بڑے پیمانے پر عدالتوں میں آنے لگے ہیں اور اس ذریعے سے ان تک انصاف کی مفت رسائی ممکن بنا دی گئی ہے۔ پبلک اتھارٹی کو اس کا خیرمقدم کرنا چاہئے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38