لاہور (خبر نگار) مسلم لیگی رہنما و سابق وفاقی وزیر جنرل (ر) عبدالمجید ملک نے کہا ہے کہ ڈرون حملے تب تک نہیں رکیں گے جب تک حکومت روکنے کا فیصلہ نہیں کرتی۔ پاک فوج افغانستان سے کسی بھی زمینی حملہ کا جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل کیانی کے افغانستان سے حملوں کا منہ توڑ جواب دینے کے بیان پر ردعمل میں مجید ملک نے کہا کہ فوجی وطن کے دفاع کی قسم کھاتے ہیں اور اس کو پورا کرنے کی اہلیت بھی رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون حملے ایسی حقیقت ہیں جس سے آنکھیں چرانا ممکن نہیں۔ ڈرون حملے روکنے کا فیصلہ حکومت نے کرنا ہے‘ فوج نے نہیں۔ اس کے لئے تمام سیاسی قوتوں کو بھی اکٹھا ہونا ہو گا۔ سب کے اکٹھے ہونے تک حملے نہیں رکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فوج کو سول معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران جمہوریت بہترین انتقام کا نعرہ لگاتے ہیں مگر انہوں نے ملک کا کیا حال کر دیا ہے‘ انہیں چاہئے کہ فیصلے کریں‘ فوج ان پر عملدرآمد کی پابند ہے۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024