اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی نے سابق وفاقی وزیرو پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی شیری رحمن کو ہلال احمر پاکستان کی سربراہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم ہاﺅس کے ترجمان کے مطابق یوسف رضاگیلانی نے ہلال احمر پاکستان کے نئے سربراہ کے تقرر کےلئے ایوان صدر کو ایک سمری ارسال کی ہے۔ جس میں انہوں نے صدر مملکت آصف زرداری کوشیری رحمن کو ہلال احمر پاکستان کی سربراہ بنانے کی تجویز دی ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38