لاہور ( سپیشل رپورٹر) صوبائی دالحکومت کی انتظامیہ کی تمام تر توجہ صرف ڈینگی پر مرکوز ہوجانے سے شہر میں غیر قانونی تعمیرات نے پھر سر اٹھا لیا۔ اندرون شہر درجنوں عمارتوں کے نیچے غیر قانونی تہہ خانے تعمیر ہو رہے ہیں وہ غیر قانونی تعمیرات جو ڈی سی او لاہور کے حکم سے جزوی مسمار کی گئی تھیں ان کو بھی تیزی سے دوبارہ مکمل کیا جارہا ہے مزنگ روڈ پر تین منزلہ پلازوں کو تیزی سے مکمل کیا جارہا ہے اور گزشتہ روز ان کے شٹر بھی لگا دئیے گئے ۔ شارع حمید نظامی پر چرغہ شاپ کی چار منزلیں مکمل کر کے تزئین آرائش کی جارہی ہے ۔ اسی سڑک پر تین مزید غیر قانونی تعمیرات بھی تیزی سے تکمیل کے مراحل طے کر رہی ہیں۔ مصر ی شاہ روڈ پر وسن پورہ ، تاج پورہ ، نیو شادباغ چوک پر 7 کمرشل عمارتیں غیر قانونی طورپر قائم جاری ہے۔ فیروز پور روڈ پر نہر کے قریب شیل پٹرول پمپ کے سامنے چار منزلہ غیر قانونی تعمیر کے اندرونی کام مکمل ہو رہے ہیں۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024