لاہور (لیڈی رپورٹر) لاہور بورڈ کا آن لائن سسٹم طلبہ و طالبات کیلئے عذاب بن گیا۔نویں جماعت کے طلبہ و طالبات کی بڑی تعدادپرچوں کی ری چیکنگ کیلئے والدین کے ساتھ بورڈ آفس میں خوارہوتی رہی ۔ طلبہ و طالبات اشعر،اقصیٰ،طوبیٰ اور ابراہیم نے نوائے وقت سے گفتگو میں کہاکہ سارا رزلٹ دوبارہ چیک کیا جائے، انٹر نیٹ پر بیالوجی اوربعض مضامین کے نمبروں کو خودبخود بڑھا دیا گیا ہے، جبکہ ری چیکنگ کیلئے آنے والے طلبہ و طالبات کی کہیں شنوائی نہیں ہورہی۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024