اسلام آباد (اے پی پی) امریکہ میں بے روزگاری اور غیر منصفانہ معاشی پالیسی کے خلاف احتجاج کا دائرہ واشنگٹن اور دیگر شہروں تک پھیل گیا۔ 17 ستمبر کو شروع ہونے والے مظاہرے واشنگٹن، بوسٹن، فلوریڈا، فنن جسٹی سٹی اور کئی دیگر شہروں تک پہنچ گئے ہیں۔ واشنگٹن میں سینکڑوں کی تعداد میں مظاہرین اکٹھے ہوئے جن میں سکول کے طالب علم اور دیگر تنظیموں کے ارکان نے بھی شرکت کی اور انہوں نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ لاس اینجلس میں پولیس کی جانب سے مظاہرین کی گرفتاریوں کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024