اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) جماعة الدعوة نے سیلاب متاثرین کیلئے اسلام آباد سے 50 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا امدادی سامان بھجوا دیا۔ 7 ٹرکوں پر مشتمل سامان میں آٹا‘ چاول‘ گھی‘ چینی‘ دالیں و دیگر اشیائے ضروریہ شامل ہیں۔ جماعة الدعوة اسلام آباد کے ناظم عتیق الرحمن اور سیکرٹری اطلاعات آصف خورشید نے امدادی سامان روانہ کیا۔ اس سے قبل بھی اسلام آباد سے ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سامان سندھ بھجوایا جا چکا ہے جبکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کیلئے مختلف کارکنان بھی ان علاقوں میں مصروف ہیں۔ عتیق الرحمن نے کہا کھوسکی‘ نوکوٹ اور ماتلی میں بستیوں کی تیاری کا کام تیزی سے جاری ہے جبکہ سانگھڑ میں واٹر ٹینک سروس شروع کی گئی ہے۔ میرپور خاص میں روٹی کا پلانٹ لگایا جا رہا ہے۔ سیلاب زدہ علاقوں میں لاکھوں افراد وبائی امراض میں مبتلا ہو چکے ہیں۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024