لاہور (خصوصی نامہ نگار) 2005ءکے تباہ کن زلزلے کو آج 6سال پورے ہو گئے ہیں ،اس بھیانک زلزلے کی تلخ اور خوفناک یادیں آج بھی ہمارے اذہان میں جوں کی توں ہیں ۔ متاثرین زلزلہ اب بھی اپنے گھروں کی تعمیر کےلئے مارے مارے پھر رہے ہیں ۔ 8اکتوبر کی تلخ یادیں بھلائے نہیں بھولتیں ۔6سال گزرنے کے باوجود مظفر آباد،باغ،بالاکوٹ،راولا کوٹ، اور ہزارہ میں تعمیر نو کا کام مکمل نہیں ہو سکا ۔اب بھی ایسے متاثرین بڑی تعداد میں موجود ہیں جو موسموں کی سختیوں کے باجود کیمپوں اور ٹینٹوں میں زندگی گزار رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار منہاج ویلفیئر فاﺅنڈیشن کے ڈائریکٹر سید افتخار بخاری نے 2005کے زلزلے میں یتیم و بے سہارا ہو جانے والے بچوں کی کفالت کے ادارے \\\"آغوش\\\" میں منعقدہ زلزلے میں شہید ہونیوالوں کےلئے دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ آغوش میں منعقدہ تقریب میں شہداءکےلئے ،قرآن خوانی ودعائے مغفرت کی گئی ۔اس موقع پر آغوش کے بچوں نے شمعیں روشن کر کے اپنے پیاروں کو یاد کیا ۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024