کابل(ریڈیونیوز) سابق طالبان کمانڈر گلبدین حکمت یار نے کہا ہے کہ آج پاکستان پر امریکی مخالفین کی مدد کا الزام لگایا جا رہا ہے جبکہ پاکستان کو موجودہ صورتحال میں دھکیلنے والا امریکہ ہے پاکستان تعاون نہ کرتا تو آج امریکہ افغانستان میں نہ ہوتا، افغانستان پر امریکی حملوں کے دس سال پورے ہونے پر اپنے پیغام میںکہا افغانستان سے واپسی کے لئے امریکہ سے تعاون کیا جا جاسکتا ہے،جنگ سے اسے کوئی فائدہ نہیں ملے گا۔ لیکن اگر امریکہ جنگ کو دوام دینا چاہتا ہے تو افغان قوم کے حوصلے بلند ہیں افغانستان سے واپسی کیلئے امریکہ سے تعاون کیا جا سکتا ہے اس جنگ کا فائدہ صرف روس اور ایران کو ہوگا۔ پاکستان نے امریکیوں کے کہنے پر سوات، باجوڑ، مہمند اور خیبر ایجنسی میں آپریشن کیا، شمالی وزیرستان میں انکار پر دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024