واشنگٹن (نمائندہ خصوصی+ مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر رابطے میں ہیں، پاکستان سے تعلقات میں بہتری کی کوششیں جاری رکھیں گے۔ پاکستان میں امریکہ کے بارے میں منفی تاثر پر تشویش ہے۔ اس صورتحال میں بہتری کیلئے رابطے میں ہیں۔ پاکستان میں مختلف منصوبوں کیلئے امداد دے رہے ہیں۔ اے این این کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر قریبی رابطے جاری رکھے جائیں گے۔ اتحادی ملک میں جمہوریت کے فروغ سمیت تعلیمی اور معاشی منصوبوں پر کام کررہے ہیں ہماری کوششیں عوام کے سامنے لائی جانی چاہئیں۔ گزشتہ روز معمول کی پریس بریفنگ میں ترجمان نے کہاکہ پاکستان میں امریکی سفارتی حکام کو امریکہ کا مثبت تاثر اجاگرکرنے کیلئے متحرک کرداراداکرنے کی بھی ہدایات کی جارہی ہیں۔ امن اور سکیورٹی کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کرکام جاری رکھیں گے۔
امریکی دفتر خارجہ
امریکی دفتر خارجہ