سرت (بی بی سی + نیوز ایجنسیاں) لیبیا مےں عبوری حکومت کی حامی فورسز نے کرنل معمر قذافی کے آبائی شہر سرت کے بیشتر علاقے پر قبضہ کر لیا ہے۔ لڑائی مےں مخالفین کے 18جنگجو زخمی ہوگئے۔ جنگجو شدید لڑائی کے بعد سرت مےں کئی اطراف سے داخل ہوگئے ۔ قذافی کے حامیوں کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ فریقین کا بڑا نقصان ہوا ہے۔ پچھلے کچھ دنوں مےں یہ اب تک کا سب سے بڑا حملہ ہے، شہر میں کئی عمارتوں کو نذر آتش کر دیا گیا ہے۔ ادھر دمشق کے ٹی وی پر پیغام مےں قذافی نے حامیوں پر زور دیا وہ عبوری کونسل کےخلاف سڑکوں پر آکر احتجاج کریں۔ انہوں نے خبردار کیا عبوری کونسل کو تسلیم کرنے والے ممالک کا تختہ بھی بیرونی مداخلت کے ذریعے الٹا جا سکتا ہے۔ جبکہ امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا نے لیبیا میں آپریشن کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مقصد لیببائی عوام کی قذافی سے جان چھڑانا تھا۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024