لاہور (نامہ نگار) جوہر ٹا¶ن میں انٹرنیٹ اخبار کے نمائندے کو نامعلوم افراد چھریوں کے پے در پے وار کرنے کے بعد شہ رگ کاٹ کر قتل کر دیا اور فرار ہو گے۔ 28 سالہ فیصل قریشی سافٹ ویئر انجینئر اور انٹرنیٹ اخبار ”دی لندن پوسٹ“ کا نمائندہ تھا۔ تفصیلات کے مطابق سابق ایس ایس پی ریلوے شاکر قریشی کا 28 سالہ بیٹا فیصل قریشی جوہر ٹا¶ن میں اپنے بڑے بھائی شاہد قریشی کے گھر میں اکیلا رہتا تھا‘ شاہد قریشی لندن میں مقیم اور انٹرنیٹ اخبار ”دی لندن پوسٹ“ کا ایڈیٹر تھا۔ گذشتہ روز شاہد نے فیصل کو موبائل پر فون کیا تو اس نے فون اٹینڈ نہ کیا جس پر شاہد نے اپنے دوسرے بھائی سمن آباد میں مقیم زاہد قریشی کو فیصل کا پتہ کرنے کو کہا جس پر زاہد قریشی نے جوہر ٹا¶ن آ کر دیکھا تو گھر کے کمرے میں فیصل قریشی کی خون میں لت پت نعش پڑی تھی جسے چھریوں کے پے در پے وار کرنے کے بعد گلہ کاٹ کر قتل کیا گیا تھا۔۔ ورثا کے مطابق ان کی کسی سے دشمنی نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق فیصل قریشی نے انٹرنیٹ اخبار دی لندن پوسٹ میں پاکستان کی کچھ سیاسی جماعتوں سمیت مختلف حساس موضوعات سے متعلق سٹوریز بھجوائی تھیں‘ اس پہلو پر بھی تفتیش کی جا رہی ہے کہ اسے اس پاداش میں تو قتل نہیں کیا گیا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38