چائنہ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ، خواتین کی عالمی نمبر ایک ڈنمارک کی کیرولین وُزنیاکی کو کوارٹرفائنل میں اپ سیٹ شکست ۔
بیجنگ میں کھیلے جارہے چائنہ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹرفائنل میں دفاعی چیپمئن کیرولین وُزنیاکی کا مقابلہ اٹلی کی فلاویہ پینیتا سے ہوا۔ اٹالین ٹینس سٹار فلاویہ نے سخت مقابلے کے بعد اپنا میچ تین چھ، چھ صفراورسات چھ سے جیت لیا۔ ادہرپولینڈ کی کھلاڑی ایگنی ایسکا رادوانسکا کا مقابلہ سربیا کی اینا آئوانووِچ سے ہوا۔ سربین ٹینس سٹارکےزخمی ہونے کے باعث کھیل سے دستبردارہوگئیں، جس کے بعد رادوانسکا نے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ کوارٹرفائنل کے دوسرے میچوں میں رومانیہ کی مونیکا نیکولیسکو نے روسی کھلاڑی ماریا کیریلینکو کوجبکہ جرمنی کی ایندریا پیتکوک نے روسی کھلاڑی اناستاسیا کو ہراکرسیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ مردوں کے مقابلوں میں کروشیا کے ایوان لیوبیسیک نے روسی میخائل یوزنی کو سات چھ، چھ سات اور چھ دو سے اور چیک ریپبلک کے ٹامس برڈچ نے سپین کے کھلاڑی فرنیندو ورداسکو کو چھ ایک اور چھ صفر سے شکست دی۔