اسلام آباد، چٹھہ بختاور میں گاڑی کی چیکنگ کے دوران بھاری میں مقدار میں اسلحہ بر آمد ۔
پولیس ذرائع کےمطابق چٹھہ بختاور کے علاقے میں لگے پولیس ناکے پر گاڑیوں کی معمول کے مطابق چیکنگ جاری تھی کہ مذکورہ گاڑی کو روک کر تلاشی لی گئی تو اس میں سے ہینڈ گرینیڈ اور راکٹ لانچرز سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ و بارود موجود تھا۔ گاڑی پکڑے جانے کے فوری بعد پولیس نے بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کر لیا جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر ناکہ بندی کر دی گئی۔پولیس نے گاڑی میں سوارافراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہےتاہم گرفتار ہونے والوں کی تعداد کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔