بھارت میں روایت پرستی کے نام پر عورتوں پرڈھول کی تھاپ پر کوڑے برسائے گئے جبکہ پولیس اہلکار تماشا دیکھتے رہے۔
بھارتی ریاست تامل ناڈو میں بدروحوں سے نجات کے سنہرے وعدے پر خواتین کے ساتھ کس قدر ہتک آمیز سلوک کیا جاتا ہےیہ اس وقت دیکھنے میں آیا جب بھرے مجمع میں روح اور رحمدلی سے ناواقف ایک سنگدل شخص نام نہاد معززین علاقہ کی آشیرباد سے معصوم اور کمزور خواتین پر کوڑے برسا تارہا۔ توہم پرستی کا شکار سینکڑوں افراد بربریت کا یہ نظارہ نہ صرف دیکھتے رہے بلکہ ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کرتے رہے۔بھارتی پولیس کی بے حسی بھی بھارت کے سیکولر ملک ہونے کے دعوے کا منہ چڑاتی نظر آئی کیونکہ پولیس اہلکاربھی خواتین پر تشدد کا تماشا انہتائی خاموشی سے دیکھتے رہے۔