آکلینڈ (نیٹ نیوز) انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے دسمبر میں ہونیوالی چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان ٹیم پہلا میچ برطانیہ کیخلاف کھیلے گی۔ چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ 3 سے 11 دسمبر نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں کھیلا جائیگا۔ ایونٹ میں شریک آٹھ ٹیموں کے درمیا ن24 میچز کھیلے جائیں گے۔ پاکستان کے پول اے میں آسٹریلیا، انگلینڈ اور سپین کی ٹیمیں شامل ہیں۔ پول بی جرمنی، ہالینڈ، جنوبی کوریا اور نیوزی لینڈ پر مشتمل ہے۔ پاکستان ٹیم ایونٹ کا پہلا میچ 3 دسمبر کو برطانیہ کیخلاف کھیلے گی۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024