مکرمی! قائد اعظم ؒ نے سچے دل سے اپنے دین اسلام کی حفاظت اور اپنی قوم کی ترقی کیلئے کام کیا تو اللہ نے انہیں کیسی شان اور عزت دی۔ ان کے لقب سے ہی ظاہر ہوتا ہے کہ آپ بہت عظیم رہنما ہیں آپ اور ہم جانتے ہیں کہ وہ کسی امیر کبیر خاندان میں پیدا نہیں ہوئے تھے آپ کے والد کراچی میں ایک سوداگر تھے۔ ایسے خاندانوں میں پیدا ہونے والے بچے کا عظیم آدمی بننا تو خواب ہی ہوتا لیکن وہ بہت قابل بھی ہو تو اپنے باپ کے کاروبار کو کچھ اور بڑھا لیتے ہیں‘ لیکن قائد اعظمؒ نے ایسی عزت اور شان پائی کہ ان کا شمار دنیا کے عظیم انسانوں میں ہوتا ہے۔ وہ ایسی باتوں سے الگ رہتے تھے جنہیں برا کہا جاتا ہے اور ایسے کاموں میں شامل ہوتے تھے جنہیں اچھا کہا جاتا تھا۔ ہمارے قائد اعظمؒ کو اللہ پاک نے جہاں اور بہت سی اچھائیاں دی تھیں وہاں یہ اچھائی بھی دی تھی کہ وہ قومی کاموں میں اپنا فائدہ نہ سوچتے تھے‘ بلکہ اپنی قوم اور وطن کا فائدہ سوچتے تھے۔ انہوں نے اپنی قوم کیلئے جتنے کام بھی کئے تھے اپنی قوم کو اور اپنے اللہ کو خوش کرنے کیلئے کئے تھے۔ پاکستان بننے کے بعد سٹیٹ بنک قائم ہوا تو اس کے افتتاح یعنی کام شروع کرنے کی صدارت قائد اعظمؒ نے کی وہ ان دنوں میں بیمار تھے‘ لیکن جلسے کی صدارت کیلئے بالکل ٹھیک وقت پر آئے۔ اس جلسے میں شریک ہونے کیلئے جو دعوت نامے بھیجے تھے ان میں یہ لکھ دیا گیا کہ مہمان وقت کی پابندی کریں اب ایسا اتفاق ہوا کہ پاکستان کے پہلے وزیر اعظم نواب زادہ لیاقت علی خان اور ان کے علاوہ چند اور بڑی حیثیت کے مہمان وقت پر نہ پہنچ سکے‘ ان کے مرتبے کے مطابق کرسیاں پہلی رو میں رکھیں جب قائد اعظمؒ تقریر کیلئے کھڑے ہوئے تو ان کی نظر خالی کرسیوں میں پڑی‘ گھڑی دیکھی اور حکم دیا کرسیاں اٹھا لی جائیں اس حکم پر عمل ہوا اور فوراً بعد ہی نواب زادہ صاحب اور دوسرے مہمان آ گئے۔ قائد اعظمؒ نے نواب زادہ صاحب اور دیر سے آنے والے اور دوسرے لیڈروں کی طرف دیکھا‘ لیکن تقریر جاری رکھی ۔ ادھر نواب زادہ صاحب خیال کر رہے تھے کہ انہیں دیکھتے ہی ان کیلئے کرسیاں لائی جائیں‘ لیکن کسی نے ان کی دھیان نہ دیا اور قائد اعظمؒ کی پوری تقریر کھڑے رہ کر سنی۔قدرت کا انتخاب دیکھئے کہ اس نے قائد اعظمؒ ہی سے ماہر فن جوہری کا کام لیا جنہوںنے برصغیر کے مسلمانوں کو یک جا کر کے انہیں پاکستان کی شکل میں ایک نایاب ہیرا بنا دیا۔سن آف طلعت محمود چودھری جناح کالونی قصور (0344-6500091)
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38