حافظ آباد:میونسپل کمیٹی کے صفائی ستھرائی کے دعوے کھوکھلے نکلے

حافظ آباد (نمائندہ خصوصی+نمائندہ نوائے وقت) مےونسپل کمےٹی کی جانب سے شہر مےں صفائی ستھرائی کے تمام دعوے کھوکھلے ثابت ہونے لگے۔ حافظ آباد کے علی پورروڈ پر گورنمنٹ پوسٹ گرےجوےٹ کالج فار وےمن کے سامنے نکاسی آب کے نالہ کی مسلسل بندش سے شاہراہ پر گنداپانی کھڑا ہونا معمول بن گےا۔ ہمہ وقت گنداپانی کھڑا رہنے سے کالج مےں آنے جانے والی ہزاروں طالبات بھی پرےشان ہوکر رہ گئےں۔ تفصےلات کے مطابق علی پور روڈ پر دفتر ٹےلی فون اےکسچےنج سے لےکر گورنمنٹ گرلز ڈبل سےکشن سکول تک نکاسی آب کا نالہ گندگی وغلاظت پھےلانے کا باعث بنا رہتا ہے، جس سے نہ صرف سڑک پرہمہ وقت گندا پانی کھڑا رہتا ہے بلکہ مذکورہ شاہراہ سے گزرنے والے ہزاروں راہگےروں اور کالج وسکول کی طالبات کو بھی شدےد پرےشانی کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔ شہرےوںنے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کےا ہے کہ مذکورہ شاہراہ کا اچانک دورہ کرکے ےہاںپر صفائی ستھرائی کے احکامات صادرکئے جائےں ۔