ملکی سیاسی قیادت کوماضی سے سبق حاصل کرناچاہیے‘رائو محمدجمیل‘منیب احمد ڈاہا
خانیوال(خبرنگار)ڈسٹرکٹ بار کے صدر رائومحمدجمیل ،جنرل سیکرٹری منیب احمد خان ڈاہا نے کہاکہ آئین وقانون کی حکمرانی قائم کرکے ہی غداری جیسے اقدامات کو روکاجاسکتا ہے۔اختلا ف رائے پر غداری اورملک دشمنی کے سرٹیفکیٹ جاری کرنا کسی صورت بھی مناسب نہیں ملکی سیاسی قیادت کوماضی سے سبق حاصل کرناچاہیے ملک وقوم کی بقاء صرف آئین وقانون کی بالادستی اورپاسداری سے وابستہ ہے اور اس کے لیے ہم سب کو مثبت اورتعمیری سوچ کا مظاہرہ کرناچاہیے پاکستان کوکوئی بیرونی طاقت نقصان نہیں پہنچا سکتی۔