مواچھ گوٹھ میں پولیس کا سرچ آپریشن‘ مقابلے کے بعد تین ملزم گرفتار
کراچی(این این آئی)کراچی کے علاقے اسٹیل ٹائون میں مبینہ پولیس مقابلے بعد پولیس نے ایک زخمی سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔اسٹیل ٹائون لنک روڈ کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ہوا، دو طرفہ فائرنگ کے تبادلہ میں ایک زخمی سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، جبکہ ملزمان کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔دوسری جانب بلدیہ مواچھ گوٹھ میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا۔ آپریشن حساس اداروں کی معلومات پر کیا گیا۔ علاقے کے داخلی و خارجی راستے سیل کرکے مختلف گھروں کی تلاشی لی گئی۔مشتبہ افراد کا ریکارڈ بھی چیک کیا گیا، پولیس کے مطابق سرچ آپریشن جرائم پیشہ عناصر کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔