گھوٹکی میں پولیس مقابلہ‘4 ملزمان گرفتار‘ اسلحہ برآمد
میرپور ماتھیلو ( نامہ نگار)ضلع گھوٹکی میں پولیس نے ایک ہفتے کے دوران جرائم پیشہ افراد کے کارروائی کرتے ہوئے چار پولیس مقابلہ کے دوران چار جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا، جبکہ ایک سو قریب دیگر ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی گھوٹکی عمر طفیل کی خصوصی ہدایات پر پولیس نیضلع بھر میں ، اسنیپ چیکنگ مؤثر طریقے سے کی جس کے اچھے نتائج برآمد ہوئے، 04 پولیس مقابلے ہوئے جس میں 04 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ،جوا اور آکڑا پرچی کے 06 کیس داخل ہوئے جس میں 11 جواریوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 06 عدد تاشیں 06 آکڑا پرچی بوک 05 موبائل فون اور 4500 نقد رقم برآمد کر لی گئی. 737 گاڑیاں چیک کی گئیں، 13گاڑیاں تحویل میں لی گئیں، 03بلیو لائیٹس اتار لی گئیں، 27 گاڑیوں کے رنگین شیشے اتارے گئے۔37 فینسی پلیٹس اتار لی گئیں۔23بغیر نمبر پلیٹس موٹر سائیکلیں و گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا، منشیات کے 08 مقدمات درج کرکے ،08ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور ان کے قبضہ سے 03 کلو 10 گرام چرس ، شراب 13بوتلیں اور نقد رقم 5000 برآمد،بلا لائسنس اسلحہ رکھنے پہ 09 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف 09 الگ الگ کیس داخل کر دئیے گئے، انکے قبضے سے، 07 پسٹل ، 01 کلاشنکوف 01 رائفل ، 12 گولیاں برآمد کی گئیں ضلع بھر سے 31 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا، 15 اشتہاری, اور 40 روپوش ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، اس کے علاوہ 21 مسروقہ موٹر سائیکلیں 30 سولر پلیٹیں برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کی گئیں۔