ڈگری میں گٹکا فروش پکڑے گئے
ڈگری(نامہ نگار)ڈگری پولیس کے ایس ایچ او اسلم جمالی نے اطلاع پر ناکہ بندی کرکے ڈگری کے قریب کنگورو شاخ اسٹاپ پر ایک ایکس ایل آئی کار AUT 275 کو روک کر تلاشی لی تو کار سے سفینہ گٹکے کے 15 کٹے برآمد ہوئے۔جس پر ڈگری پولیس نے دو ملزمان بشیراحمد ولد حاجی محمد پٹھان اور بہاوالدین ولد نورالدین پٹھان کو گرفتار کرکے جیل حوالے کردیا۔دونوں ملزمان نے اپنا تعلق بلوچستان کے علاقے جھٹ پٹ سے بتایا ہے۔