ماڈل عدالتوں میں 348 مقدمات کا فیصلہ،470 گواہان کے بیانات قلمبند
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)پاکستان بھر کی ماڈل عدالتوں نے ہفتہ کے روز مجموعی طور پر 348 مقدمات کا فیصلہ کیا ماڈل کریمینل ٹرائل کورٹس نے قتل کے 23 اور منشیات کے 69 مقدمات کا فیصلہ سنا دیاتمام عدالتوں نے کل 470 گواہان کے بیانات قلمبند کئے ماڈل عدالتوں کے مانیٹرنگ سیل کے ڈائریکٹر جنرل سہیل ناصرکے مطابق اسلام آباد میں قتل اور منشیات کے 1،1،پنجاب میں قتل کے5 منشیات کے 24،خیبرپختونخواہ میں قتل کے2 منشیات کے 10،سندھ میں قتل کے 11 منشیات کے 33، بلوچستان میں قتل کے 4 اور منشیات کے 1 مقدمے کا فیصلہ ہواجن میں1ملزم کو سزائے موت جبکہ9کو عمر قید اور دیگر 21ملزمان کو 126 سال ایک ماہ 10 دن قید اور 61لاکھ64 ہزار653 روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی اسی طرح ماڈل سول ایپلٹ کورٹس نے مجموعی طور پر 90 دیوانی، فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخواست نگرانی کے فیصلے کر دیئے جبکہ ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نے 166 مقدمات کے فیصلے کردیئے تمام عدالتوں نے کل 272 گواہان کے بیانات قلمبند کئے جن میں56ملزمان کو 26 سال 10 ماہ 9 دن قید اور 3لاکھ 57ہزار080 روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔