نیہا علی نے ریکس آڈیٹوریم ڈرامہ سے علیحدگی اختیار کر لی
ملتان (نیوز رپورٹر)سٹیج اداکارہ نیہا علی نے ریکس آڈیٹوریم کے پہلے ہی ڈرامہ میں خاموشی سے علیحدگی اختیار کر لی۔تھیٹر انتظامیہ نے انھیں اس ڈرامہ میں ندیم ملک کے ساتھ کمپیئرنگ کے لئے کاسٹ کیا تھا۔ اس حولے سے اداکارہ نے تین روز تک ڈرامے کی ریہرسل میں بھی حصہ لیا تھا لیکن آخری روز ڈرامہ سے نہ صرف الگ ہو گئیں بلکہ انھوں نے اپنا موبائل بھی بند کردیا۔