پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز اگلے ماہ کھیلی جائیگی
ملتان (سپورٹس ڈیسک) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز اگلے ماہ کھیلی جائیگی۔کورونا وائرس کے بعد نیوزی لینڈ میں ہونے والی پہلی انٹرنیشنل سیریز نومبر میں ہوگی پاکستان ٹیم 18، 20 اور 22 دسمبر کو 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کے بعد 2 ٹیسٹ بھی کھیلے گی، پہلا 26دسمبر اور دوسرا 3 جنوری سے شروع ہوگا۔