سیکرٹری لائیوسٹاک جنوبی پنجاب کا سہولت بازار کوٹ ادو کا دورہ‘ قیمتوں کا جائزہ لیا
کوٹ ادو (خبر نگار)سیکرٹری لائیو سٹاک جنوبی پنجاب افتاب پیرزادہ نے اقبال پارک کوٹ ادو میں لگے سہولت بازار کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے اشیا ء کے معیار اور مقرر کردہ قیمتوں کا جائزہ بھی لیااور ہدایات جاری کیں کہ سہولت بازار میں فروخت ہونے والی اشیاء کی قیمتیں عام بازار سے 5 سے 10 روپے کم ہونی چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ سہولت بازاروں میں فروٹ،سبزی اور دیگر اشیاء کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ عام بازار میں مقرر کردہ دکانوں پر 82 روپے 50 پیسے جبکہ سہولت بازاروں میں یہ چینی 80 روپے کے حساب سے دستیابی ہر ممکن یقینی بنائی جائے گی۔