اقبال ڈے کے حوالے سے باغبانپورہ کالج میں تقریب
لاہور (پ ر) گورنمنٹ کالج برائے خواتین باغبانپورہ کالج میں اقبال ڈے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد ہوا۔ مہمان خصوصی ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر ضیاء الرحمنٰ تھے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں پروگرام کو سراہا۔ پرنسپل ڈاکٹر فرزانہ کشور نے ڈاکٹر صاحب کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے مصروفیات سے وقت نکالا۔ پرنسپل فرزانہ کشور نے شعبہ فارسی کی بھی بہترین اور کامیاب پروگرام پر حوصلہ افزائی کی۔ معروف کالم نگار اور شاعرہ فہمیدہ کوثر نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ طالبات نے کلام اقبال پر ٹیبلو بھی پیش کئے اور اقبال کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ کمپیئرنگ کے فرائض پروفیسر عفیفہ حسین نے سرانجام دیئے۔