گستاخانہ خاکے امن عالم تباہ کرنے کی سازش ہے:ممتازاعوان
لاہور( خصوصی نامہ نگار)تحفظ ختم نبوت الائنس پاکستان میں شامل جماعتوںنے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف شدیداحتجاج کیاہے اوراسے عالمی امن تباہ کرنے کی شیطانی قوتوں کی ناپاک سازش قراردیاہے۔نیزورلڈپاسبان ختم نبوت اورتحفظ ختم نبوت الائنس کے کارکنوں نے مسلم مسجدلوہاری گیٹ کے باہرعلامہ محمدممتازاعوان کی قیادت میں خاکوں کیخلاف ایک بھرپوراحتجاجی مظاہرہ کیا اور اظہار مذمت ونفرت کے طورپرفرانسیسی صدر کی تصاویر کوپاؤتلے روندکرنزرِ آتش کیااوربھرپورنعرہ بازی کی فرانسیسی تمام اشیاء کے بائیکاٹ کامطالبہ کیا۔