پولیوورکز کیلئے تربیتی سیشن کاانعقادکیا جائے:ڈی سی لاہور
لاہور(نیوزرپورٹر)ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی زیر صدارت انسداد ڈینگی اور پولیو مہم کے حوالے سے اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام آلائیڈ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈی سی لاہور مدثر ریاض کو بریفنگ دی گئی اور گزشتہ پولیو مہم کا جائزہ لیا گیا، جن یوسیز میں ناقص کارکردگی پائی گئی ان کے بارے میں ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے تفصیلی بات چیت کی۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک میں آئندہ 30 نومبر کو شروع ہونے والی پولیو مہم کی بھرپور تیاریوں کا ابھی سے آغاز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ پولیو ورکرز کے لئے ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا جائے۔