پی ڈی ایم کے فسادی ٹولے کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائیگا:اعجاز چودھری
لاہور(نیوزرپورٹر)پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ حافظ آباد کے تاریخی جلسے میں عوام کے ٹھاٹھیں مارتے سمندر نے پی ڈیم ایم گوجرانوالہ کے ناکام جلسے کا منہ توڑ جواب دیا ہے،حافظ آباد کے جلسے میں شریک کرنے پر غیور عوام اور کارکنوں کا شکریہ اد اکرتے ہیں، تحریک انصاف پی ڈی ایم کے فسادی اور بربادی ٹولے کی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی، پی ڈی ایم ایک ہزار بھی جلسیاں بھی کرلیں پی ٹی آئی حکومت کا بال بھی بھیگا نہیں کرسکتے، پی ڈی ایم کے لاوارث اور یتیم ٹولہ کے حافظ آباد کے کامیاب سے آنکھیں کھل گئی ہونگی، عوام پی ڈی ایم کے چور ٹولے کے نہیں بلکہ پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں، انہوں نے کہاکہ عوام کے ملک دشمن بیانیے کو بْری طرح مسترد کردیا ہے۔