راجہ طارق افضل کالس کے اعزاز میں اظہارِ تشکر کی تقریب
چوآسیدن شاہ( نامہ نگار)میونسپل کمیٹی چوآسیدن شاہ میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل پر رہنما پاکستان تحریک انصاف چوآسیدن شاہ وراجہ ساجد اقبال کی جانب سے راجہ طارق افضل کالس کے اعزاز میں اظہارِ تشکر کی تقریب منعقد کی گئی اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما ء راجہ طارق افضل کالس نے میونسپل کمیٹی چوآسیدن شاہ میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کا باضابطہ افتتاح کردیا ، راجہ ساجد اقبال نے خطاب کرتے ہوئے میونسپل کمیٹی چوآسیدن شاہ کے منصوبوں کی تکمیل پر راجہ طارق افضل کالس کا خصوصی شکریہ ادا کیاتقریب کے مہمان خصوصی راجہ طارق افضل کالس نے اپنے خطاب میں کہا کہ اپنے صوبائی حلقہ میں ترقیاتی منصوبہ لانا اور ان کی بروقت تکمیل میرا مشن ہے اور میں پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی،صوبائی اور مقامی قیادت کا اس سلسلہ میں تعاون پر مشکور ہوں میونسپل کمیٹی چوآسیدن شاہ کے منصوبوں کی تکمیل کے بعد اب تحصیل چوآ سیدن شاہ بھر میں سڑکوں کی حالت بہتر بنانے اور دیگر منصوبہ جات پر کام کیا جائیگا۔