صنعتی اور دیگر صارفین کو ریلیف دینے کے حوالے سے اقدامات زیر غور ہیں.وزیر توانائی عمر ایوب خان

توانائی کے وزیر عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ صنعتی اور دیگر صارفین کو ریلیف دینے کے حوالے سے اقدامات زیر غور ہیں۔
انہوں نے جمعہ کی سہ پہر اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے صارفین کو بجٹ میں226 ارب روپے کی اعانت فراہم کی گئی ہے۔وزیر توانائی نے کہا کہ300 یونٹس سے کم بجلی استعمال کرنے والے زرعی صارفین کو خصوصی اعانت فراہم کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ گھریلو اور کمرشل صارفین کیلئے بھی ایک اعانتی پیکیج متعارف کرایا جائے گا۔عمر ایوب نے کہا گیارہ روپے97 پیسے فی یونٹ نرخ اضافی یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ 31 اعشاریہ19 فیصد صارفین اعانتی نرخوں سے مستفید ہوں گے۔