پوری دنیا ادھر کی ادھر ہو جائے ہم ختم نبوت کے حوالے سے ایک لفظ بھی تبدیل نہیں کر سکتے، اسد قیصر
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پوری دنیا ادھر کی ادھر ہو جائے ہم ختم نبوت کے حوالے سے ایک لفظ بھی تبدیل نہیں کرسکتے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں انہوں نے کہا کہ حضور نبی پاکﷺ پر ان کی اور ان کے بچوں کی بھی جان قربان ہے۔ آپﷺ کی ناموس ہمارے ایمان کا حصہ ہے‘ پوری دنیا ادھر کی ادھر ہو جائے ہم ختم نبوت کے حوالے سے ایک لفظ بھی تبدیل نہیں کریں گے۔