یورپی کمیشن کے صدر جینز کلاڈ جنکر نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے امریکہ آئندہ چند روز میں یورپ سے درآمد کی جانے والی گاڑیوں پر نئے محصولات عائد نہیں کرے گا۔ یورپی کمیشن کے صدر نے جرمن اخبار کو انٹرویو میں کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس پر تھوڑی تنقید کریں گے لیکن وہ گاڑیوں پر ٹیکس عائد نہیں کریں گے۔ واضح رہے کہ اگر امریکہ یورپی گاڑیوں پر ٹیکس عائد کرتا ہے تو یہ امریکا کے چند ہفتے قبل یورپی مصنوعات پر 7.5بلین ڈالر کے نئے ٹیکس عائد کرنے کے بعد جرمنی اور امریکہ کے مابین نیا تجارتی تنازعہ ہو گا جبکہ امریکہ گزشتہ سال یورپی سٹیل اور ایلومینیئم کی مصنوعات پر ٹیکس کی شرح میں بے پناہ اضافہ بھی کر چکا ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024