فرانسیسی پولیس نے ملکی دارالحکومت کے شمال مشرق میں قائم کردہ مہاجرین کی دو غیر قانونی بستیاں زبردستی خالی کرا لیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بلدیاتی حکام نے بتایا کہ پیرس شہر میں اور اس کے نواحی علاقے سینٹ ڈینیس میں ان خیمہ بستیوں کے خاتمے کے آپریشن میں سینکڑوں پولیس اہلکار شامل ہوئے۔ وہاں مقیم سولہ سو کے قریب تارکین وطن کو مختلف مقامی سپورٹس ہالوں میں منتقل کر دیا گیا جو ان کے لیے ہنگامی رہائش گاہوں کا کام دیں گے۔ فرانسیسی حکومت نے ابھی دوروز قبل ہی تارکین وطن سے متعلق سرکاری پالیسیوں میں مزید سختی کا اعلان کیا تھا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024