خلیج میں امریکا کی قیادت میں حال ہی میں تشکیل پانے والے بحری اتحاد نے بحرین میں ایک کمان مرکز قائم کردیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بحرین میں موجود امریکا کے پانچویں بحری بیڑے نے ایک بیان میں کہا کہ یہ کمان مرکز حالیہ مہینوں میں خلیج میں آئل ٹینکروں پر پے درپے حملوں کے ردعمل میں قائم کیا گیا ہے۔امریکا نے خلیج میں اہم آبی گذرگاہ آبنائے ہرمز کے نزدیک ان حملوں کا الزام ایران پر عاید کیا تھا لیکن اس نے اس الزام کی تردید کی تھی۔امریکا نے دنیا میں تیل کی رسد کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے جون میں بین الاقوامی میری ٹائم سکیورٹی کنسٹرکٹ ( آئی ایم ایس سی) کے نام سے بحری افواج کا ایک اتحاد تشکیل دیا تھا۔امریکا کے پانچویں بحری بیڑے کے میزبان بحرین نے اگست میں اس اتحاد میں شمولیت اختیار کی تھی۔اس کے بعد ستمبر میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات بھی اس میں شامل ہوگئے تھے۔دومغربی ممالک آسٹریلیا اور برطانیہ نے خلیج میں تیل بردار بحری جہازوں کے تحفظ کے لیے جنگی بحری جہاز بھیجنے سے اتفاق کیا ہے۔البانیا گذشتہ جمعہ کو اس اتحاد کا رکن بنا تھا۔جنگی بحری جہاز آبنائے ہرمز سے تیل بردار جہازوں کے ساتھ ساتھ سفر کریں گے اور ان کا کسی بھی تخریبی حملے کی صورت میں تحفظ کریں گے۔مشرقِ اوسط میں امریکا کی بحری افواج کے کمانڈر وائس ایڈمرل جیم میلوئے نے کہا کہ آپریشن سینٹینل خلیجی پانیوں کے تحفظ کے لیے ایک دفاعی اقدام ہے۔یہ کسی کو ڈرانے دھمکانے کے لیے ڈیزائن نہیں کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ خطے کے لیے ہمارا عزم کوئی مختصر مدت کے لیے نہیں بلکہ دیرپا ہے۔ہم گشت پر خصوصی بحری جہازوں کو مامور کریں گے لیکن ہم کسی جارحیت کے بجائے کسی حملے کی صورت میں اپنا دفاع کریں گے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38