مختصر عدالتی خبریں
لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی تحویل میں رکھی گئی ایک کروڑتیس لاکھ روپے کی رقم کی ادائیگی کے معاملہ پررجسٹرار لاہور ہائیکورٹ سے جواب طلب کرلیا۔لاہور ہائیکورٹ نے عطائی ڈاکٹروں کے کلینک سیل کرنے کے خلاف دائر درخواستیں پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کو بھجواتے ہوئے قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا۔لاہور ہائیکورٹ میں سیکرٹری سی این ڈبلیو کیخلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست دائر کر دی گئی۔لاہور ہائیکورٹ نے ، جیلوں میں ذہنی مریض قیدیوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر فریقین کے وکلا کو 13 نومبر کو دلائل کے لیے طلب کر لیا۔