قتل کی وارداتوں میں ملوث4ملزموںسمیت 8اشتہاری گرفتار
لا ہور(نامہ نگار) لوئر مال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب 2اشتہاری ملزم اویس چیمہ اور نازش علی کو گرفتارکلیا ہے۔ ملزموں نے مقتول ذکریا محمود اور قیصرخلیل کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا ۔چوہنگ انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے، قتل کے مقدمہ میں مطلوب 2اشتہاری ملزمان محمد زمان عرف نانو اور محمد بلال کو گرفتار کر لیا ہے۔ بوگس چیک کے مقدمات میں مفروراشتہاری ملزم عبدالرحمان اورخیرات علی کو گرفتار کیا۔اس کے علاوہ دھوکہ دہی کے مقدمے میں 3سال سے مفرور اشتہاری ملزم صابر کو گرفتار کر لیا ۔