کرتارپور راہداری کھلنے پر سکھ برادری میں خوشی کی لہر‘ جالندھر میں پاکستانی پرچموں کی بہار
جالندھر (نیٹ نیوز) کرتارپور راہداری کھلنے پر سکھ برادری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ بھارتی شہر جالندھر میں پاکستانی پرچموں کی بہار آگئی۔ وجے کالونی میں کئی گھروں پر پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا۔ یاد رہے 18 اگست 2018ء کو وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں آرمی چیف نے سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو کرتارپور راہداری کھولنے کی خوشخبری سنائی۔ 28 نومبر 2018ء کو وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور راہداری کا سنگ بنیاد رکھا۔