نااہلی کیس: وزیراعلی سندھ کے وکیل کی لارجر بنچ بنانے کی مخالفت، دوخواست گزار کا جسٹس منیب پر اعتراض
اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نااہلی کیخلاف درخواست کی سماعت کے دور ان بیچ کے ممبر جسٹس منیب اختر پر درخواست گزار نے اعتراض اٹھادیا ۔ جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔وکیل درخواست گزار حامد نے کہاکہ اس بنچ کے ایک جج نے یہ کیس ہائی کورٹ میں سنا ہوا ہے۔ جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہاکہ یہ جج اور بنچ کی اپنی چوائس ہے۔ جسٹس منیب اختر نے کہاکہ ضروری نہیں سمجھتا کہ اس معاملے سے الگ ہوں،ویسے بھی یہ نظر ثانی کی درخواست ہے۔ حامد خان نے کہاکہ یہ عدالت نظر ثانی کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرے۔جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہاکہ یہ نظر ثانی کی درخواست ہے اس کو کونسا سماعت کے لئے منظور کیا جاتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ آپ کو تیاری کے لئے وقت چاہیے تو لے لیں،کیس کو چلانا ہے تو آج بھی سننے کے لئے تیارہیں ۔ حامد خان نے کہاکہ اس کیس کے فیصلے میں ججز کا اختلاف رائے موجود ہے۔ انہوںنے کہاکہ فیصلہ دینے والا ایک جج ریٹائر اور ایک بنچ کا حصہ نہیں۔ درخواستگزار کے وکیل نے مقدمے پر لارجر ںبنچ بنانے کی استدعا کردی۔وزیر اعلی سندھ کے وکیل نے لارجر بنچ بنانے کی مخالفت کردی۔ مخدوم علی خان نے کہاکہ نظر ثانی درخواست میں لارجر بنچ کی کوئی مثال موجود نہیں۔ جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہاکہ حامد خان نے رائے دی ہے ،پہلے عدالت کو مطمئن کریں پھر لاجر بنچ کے معاملے کو دیکھیں گے ۔ بعد ازاں سماعت دو ہفتے تک ملتوی کر دی گئی ۔