پتوکی، مزدا سے ٹکرانے والی کار کو بس نے کچل دیا، 2افراد جاں بحق
پتوکی (نمائندہ خصوصی)پتوکی بھونیکی موڑ کے قریب بس کی کار کو ٹکر ،کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پتوکی کے نواحی علاقہ پرانی شوگر ملز کے رہائشی صدیق اور غلام زکریا لاہور کی جانب کار پر جا رہے تھے کہ بھونیکی موڑ کے نزدیک مزدا وین کے بریک لگانے پر کار اس سے جا ٹکرائی اور پیچھے سے آ نے والی بس نے کار کو درمیان میں کچل دیا جس سے کار سوار دونوں افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے ۔ نعشیں جب آ بائی علاقہ میں پہنچی تو ہر آ نکھ سوگوار تھی۔ جاں بحق ہونے وا لے افراد کو نماز جنازہ کے بعد سینکڑوں افراد کی موجودگی میں قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔