پنجاب:6 افسروں کی اگلے گریڈ میں ترقی، 3 کے تقررو تبادلے، علی منصور کا اینٹی کرپشن میں تبادلہ منسوخ
لاہور(سپیشل رپورٹر) پنجاب حکومت نے 6افسروں کواگلے گریڈ میں ترقی اور 3کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی سیکرٹری محکمہ پراسیکیوشن خالد ارشد مرزا کی گریڈ 18میں ترقی، علی منصور کے ڈی جی اینٹی کرپشن میں کئے گئے تبادلے کے احکامات منسوخ، کنٹرولر پرنٹنگ اینڈ سٹیشنری پنجاب محمد علی عامر کو محکمہ سروسزرپورٹ کرنے، خاور کمال کو کنٹرولر پرنٹنگ اینڈ سٹیشنری پنجاب، شجاع قطب بھٹی کو گریڈ19میں ترقی دے کر ڈی جی پی ایچ اے سیالکوٹ، ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ میاں محسن رشید، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈی نیشن لاہور محمد طارق قریشی، ایڈیشنل سیکرٹری ریگولیشن امتیاز احمد اور رانا سلیم احمد خان کو گریڈ 19میں ترقی دیدی گئی۔