فارن فنڈنگ کیس، تحریک انصاف نے الیکشن کمشن کا حکم ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا
اسلام آباد (وقائع نگار) تحریک انصاف نے فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمشن کے حکم کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے ۔ درخواست میں کہا گیا ہے 10 اکتوبر کے حکم کا کوئی قانونی جواز نہیں لہذا اسے معطل کر کے فارن فنڈنگ کی سکروٹنی کے لیے قائم سپیشل کمیٹی کو بھی کام سے روکا جائے۔