17 کروڑ کے اثاثے چھپانے پر کرکٹر محمد حفیظ کو ایف بی آر کا شوکاز نوٹس
لاہور (کامرس رپورٹر) ایف بی آر نے اثاثے چھپانے پر کرکٹر محمد حفیظ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔ ایف بی آر ذرائع نے کہا ہے کہ کرکٹر محمد حفیظ نے تقریبا17کروڑ مالیتی اثاثے ظاہرنہیں کئے۔ ذرائع نے کہا کہ کرکٹر محمد حفیظ کا گزشتہ 5سال تک آڈٹ کیا جارہا ہے۔