گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب کی ہڑتال ختم، خیبرپی کے میں ہڑتالی ڈاکٹرز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ جی ایچ اے کے رہنمائوں نے پی آئی سی میں پریس کانفرنس میں ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا۔ صدر ڈاکٹر سلمان کے مطابق پنجاب میں آج صبح آٹھ بجے سے آئوٹ ڈور، ان ڈور میں کام شروع کر دیا جائے گا۔ عدالت نے ایم ٹی آئی ایکٹ پر عملدرآمد روک دیا ہے۔ محکمہ صحت خیبرپی کے نے ہڑتالی ڈاکٹروں اور ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا، تمام ہڑتالی ڈاکٹروں اور ملازمین کے کوائف طلب کرلئے گئے۔ ہڑتالی ڈاکٹروں اور ملازمین کے خلاف لازمی صوبوں ایکٹ 1958ء کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ ڈی جی ہیلتھ سروسز کے مطابق ہڑتالی ملازمین کو تین دن میں برطرفی لیٹر جاری کرنے کے احکامات دے دیئے گئے۔