وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ پاکستان میں سیاحت کے شاندارمواقع ہیں جن سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے یہ بات ملک میں سیاحت کے فروغ سے متعلق اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
عمران خان نے کہاکہ نہ صرف پاکستان کے شہریوں کو بہترین تفریحی سہولتیں دستیاب ہوں گی بلکہ دنیابھر سے بڑی تعداد میں سیاح پاکستان آئیں گے جس سے سیاحت سے منسلک مختلف شعبوں کے فروغ میں مدد ملے گی اورنوجوانوں کے لئے روزگارکے مواقع پید ا ہوں گے۔
وزیراعظم کوبتایا گیا کہ سیاحوں کی سہولت کے لئے آن لائن بکنگ کانظام شروع کیاگیا ہے۔ اجلاس میں پنجاب اورخیبرپختونخوامیں سیاحت کے فروغ کے لئے مختلف اقدامات پربھی غورکیاگیا۔