ایران: آئی اے ای اے کی خاتون انسپکٹر گرفتار ، سفری دستاویزات ضبط
تہران(این این آئی)ایران میں حکام نے اقوام متحدہ کے تحت جوہری توانائی کے عالمی ادارے (آئی اے ای اے) کی ایک خاتون انسپکٹر کو گرفتار کیا ہے اور ان کی سفری دستاویزات بھی قبضے میں لے لی ہیں۔برطانوی خبررساں ایجنسی کے مطابق سفارتی ذرائع نے بتایاکہ اس خاتون معائنہ کار کو مختصر وقت کے لیے حراست میں رکھنے کے بعد رہا کردیا گیا ہے۔ وہ جوہری تنصیبات کے معائنے کے لیے ایران میں موجود ہیں۔