ایک غریب ضرورت مند سکالر طالبہ کی پریشانی
مکرمی! سائلہ ایم فل اسلامیات گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کی طالبہ ہے‘ سائلہ کے شوہر کی تنخواہ صرف آٹھ ہزار ہے جس سے بمشکل گھر کا گزارہ ہو رہا ہے۔ سائلہ کی سمسٹر فیس 29 ہزار ہے‘ حالات کی وجہ سے ایک سمسٹر کی فیس بھی جمع نہ کرواسکی اور چار سمسٹر گزر گئے۔ تھیسز بھی لکھ چکی ہوں‘ مگر اسکی فیس بعی اٹھارہ ہزار ہے۔ یونیورسٹی نے کہا ہے کہ جب تک آپ کے چاروں سمسٹر کی فیس اور تھیسز کی فیس جمع نہیں ہوتی‘ آپ تھیسز بھی نہیں جمع کروا سکتیں اور نہ ہی آپ کو فائنل ڈگری ملے گی۔ یہ سب کل رقم ایک لاکھ چالیس ہزار بمعہ جرمانوں کے ساتھ بن چکی ہے۔ میں چاہتی تھی کہ تعلیم مکمل کرکے اپنے گھر والوں کیلئے اچھے مستقبل کیلئے کام کروں۔ مگر میرے خواب سب ٹوٹ رہے ہیں۔ حکومت اور صاحب ثروت افراد سے درخواست ہے کہ وہ میری اس پریشانی میں استطاعت کے مطابق مدد کریں۔ اجر دینے والی رب کی ذات ہے۔ ایک ضرورت مند طالبہ۔ (0336-0697816)